Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور؛ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے پر لینڈ کروزر سوار شخص گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور؛ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے پر لینڈ کروزر سوار شخص گرفتار

لاہور: فیصل ٹاؤن میں نجی اسٹور کے سامنے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے پر لینڈ کروزر سوار شخص کو گرفتار کر لیا۔

متاثرہ شہری عمر ضیاء کی مدعیت میں تشدد اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، جس پر گاڑدن ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کی۔

تشدد میں ملوث ملزم کی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

چند روز قبل، نشے میں دھت ملزم کاشف نے نوجوان کو بیچ سڑک تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گاڑی کو ٹھڈے مارے اور گالم گلوچ بھی کی۔ نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

انچارج انویسٹی گیشن گارڈن ٹاؤن عابد علی نے بتایا کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت ممکن ہوئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن آفتاب احمد پھلروان نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا نے ملزم کی گرفتاری پر گارڈن ٹاؤن انویسٹی گیشن ٹیم کو شاباش دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *