Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیرِاعظم نے اسلام آباد میں اسکول آن ویلز منصوبے کا افتتاح کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیرِاعظم نے اسلام آباد میں اسکول آن ویلز منصوبے کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں اسکول آن ویلز (School on Wheels) منصوبے کا افتتاح کردیا۔

ابتدائی طور پر 8 بسوں پر مشتمل اسکول آن ویلز منصوبہ اسلام آباد اور گردو نواح کے بچوں کو موبائل اسکولز کے ذریعے تعلیم فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسکول کے بچوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنااولین ترجیح ہے ، موبائل لائبریری دور دراز کے بچوں کوتعلیم دلوانے کا بہترین ذریعہ ہے ،بچے قو م کے معمار ہوتے ہیں ،تعلیم کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے
بعد ازاں وزیرِ اعظم نے پودا لگا کر ملک گیر موسمِ بہار شجرکاری مہم کا آغاز کیا. وزیرِ اعظم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے ، رواں سال 24کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے، شجر کاری کوملکی سطح پر فروغ دینا ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *