Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پٹرول کی قیمت میں 13 روپے تک اضافے کا امکان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پٹرول کی قیمت میں 13 روپے تک اضافے کا امکان

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔ پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 60 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں سے متعلق دو تجاویز بھجوائیں جس میں پیٹرول اور ڈیزل پر دو سے 5 فیصد فی لیٹر جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویزبھی شامل ہے۔

دو فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے جبکہ 5 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کی صورت میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 60 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر 5 سے 10 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے اور ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کی تجویز بھی بھجوائی گئی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی بھی تجویز دی ہے۔ گزشتہ 15 روز میں عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل تک رہی۔عالمی منڈیوں کے تناسب سے ٹیکس عائد کر کے بھی قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے تک ہونے کا امکان ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *