Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بغیرجانچ پڑتال کے خرید فروخت؛ جیولرز وپراپرٹی ڈیلرز پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بغیرجانچ پڑتال کے خرید فروخت؛ جیولرز وپراپرٹی ڈیلرز پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ

اسلام آباد: بغیرجانچ پڑتال جائیداد جیولری کی خرید فروخت کرنے والے جیولرز وپراپرٹی ڈیلرز پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وفاقی حکومت نے گاہکوں کی جانچ پڑتال کئے بغیرجائیداد اور جیولری کی خرید فروخت کرنے والے مشکوک لوگوں و گاہکوں بارے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایف بی آر کے ڈائریکٹریٹ جنرل آف ڈی این ایف بی پیز کو رپورٹ نہ کرنے والے جیولرز، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس و پراپرٹی ڈیلرز اور اکاؤنٹنٹس پر بھاری جرمانے اور پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر نے 10 کروڑ روپے تک کے جرمانے و ٹیکسوں کی ریکوری کیلئے ڈائریکٹریٹ جنرل آف ڈی این ایف بی پیز کو جیولرز،ریئل اسٹیٹ ایجنٹس و پراپرٹی ڈیلرز اور اکاؤنٹنٹس کے بینک اکاؤنٹس و منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے اور گرفتار کرنے کے اختیار دیدیئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *