Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یورپی ملکوں میں فضائی آپریشن بحالی؛ پی آئی اے کے آن لائن آڈٹ کا پہلا مرحلہ مکمل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یورپی ملکوں میں فضائی آپریشن بحالی؛ پی آئی اے کے آن لائن آڈٹ کا پہلا مرحلہ مکمل

کراچی: یورپی ملکوں میں فضائی آپریشن بحالی کے لیے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کے آن لائن آڈٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق منگل کو دن بھر ایاسا کی جانب سے پی آئی اے سے آن لائن آڈٹ کے دوران تیکنیکی نوعیت کے سوالات و معاملات زیر بحث رہے۔ ایاسا ٹیم کی جانب سے فلائٹ سیفٹی، انجینئرنگ اور فلائٹ آپریشنز کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آگاہی لی گئی۔

پی آئی اے نے سیفٹی اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ایاسا ٹیم کو آگاہ کیا۔
ایاسا ممبرز کی ٹیم ممبران یورپ (اٹلی اور فرانس) سے آن لائن آڈٹ کے حوالے سے قومی ایئرلائن سے منسلک تھے اور اگلے مرحلے میں ایاسا ٹیم پاکستان آکر پی آئی اے کا آن سائٹ آڈٹ کرے گی۔ آن سائٹ آڈٹ پی آئی اے پر یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن کی راہ میں حائل پیچیدگیوں کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

کپتانوں کے مبینہ جعلی لائسنس اسکینڈل کے سبب پی آئی اے پر جولائی 2020 سے یورپی ملکوں کے براہ راست فضائی آُپریشن پر پابندی عائد ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *