Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آج کے اداکاروں کو سوشل میڈیا کی وجہ سے شہرت مل جاتی ہے، کرشمہ کپور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آج کے اداکاروں کو سوشل میڈیا کی وجہ سے شہرت مل جاتی ہے، کرشمہ کپور

ممبئی: بھارت کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کے وقت میں شہرت حاصل کرنے کیلئے بہت محنت کرنی پڑتی تھی مگر اب حالات پہلے جیسے نہیں ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ آج کل کے نئے اداکاروں کو سوشل میڈیا کی وجہ سے بےحد آسانی سے شہرت مل جاتی ہے جبکہ 90 کی دہائی میں اداکاروں کے لیے پہچان بنانا بہت مشکل کام ہوتا تھا۔

48 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے اداکاروں کو اپنی پہچان بنانے کیلئے لڑنا پڑتا تھا۔ کرشمہ نے کہا کہ انہوں نے جس بھی فلم میں کام کیا وہ چاہے کسی بھی مقصد کیلئے بنائی گئی ہو ہٹ ہوئی ہو یا فلاپ مگر ان کیلئے مفید ہی ثابت ہوئی۔

کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ ایک مختلف دور تھا اور ان کیلئے ان کی ہر فلم بہت خاص تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں ہدایتکار ڈیوڈ دھون، یش چوپڑا اور شیام بینیگال کے ساتھ کام کر کے انہیں بہت اچھا لگا۔

یاد رہے کہ کرشمہ کپور جلد اپنی نئی ویب سیریز ’براؤن‘ کے ساتھ 3 سال بعد اسکرین پر واپس آرہی ہیں۔

کرشمہ کپور ابھینے دیو کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز براؤن میں کلکتہ کی پولیس آفیسر ریٹا براؤن کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *