Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور؛عمران خان کیخلاف دہشتگردی سمیت دیگردفعات پرمقدمہ درج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور؛عمران خان کیخلاف دہشتگردی سمیت دیگردفعات پرمقدمہ درج

لاہور: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان اور دیگررہنماؤں کیخلاف دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ڈی ایس پی صابر علی کی مدعیت میں لاہورکے تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں عمران خان، فرخ حبیب، حسان نیازی، اعجاز چوہدری، حماد اظہر، فواد چوہدری اور محمود الرشید کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پولیس افسران پر حملہ، سڑک بلاک کرنے سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ہجوم نے جان سے مار دینے کی نیت سے حملہ کیا جس سے بچنے کے لئے آنسو گیس اور شیلنگ کرنا پڑی۔اس دوران پی ٹی آئی کارکن جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔

متن کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کو بتایا گیا تھا کہ دفعہ 144 نافذ ہے اس کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔ کارکنان کے پولیس اہلکاروں پر حملے اور تشدد سے 13 پولیس اہلکار اور افسران زخمی ہوگئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *