Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد میں مساج سینٹر پر چھاپہ مارنے والوں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد میں مساج سینٹر پر چھاپہ مارنے والوں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں مساج سنٹر پر پولیس اور مجسٹریٹ کا چھاپہ غیر قانونی قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے مساج سنٹر پر جعلی صحافیوں کے چھاپے اور رقم بٹورنے کے خلاف شہری شاہ فیصل کی مقدمہ اندراج کی درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس اور انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام ذمہ داروں کیخلاف پرچہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد کو درہ آدم خیل نہ بنائیں، غیر قانونی چھاپےمیں مجسٹریٹ ملوث تھے توان کیخلاف بھی کارروائی کی جائے، پولیس نے شفاف تحقیقات نہ کیں تو کیس ایف آئی اے، آئی ایس آئی یا نیب کو دیں گے، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کر کے دس دن میں رپورٹ پیش کریں۔

درخواست گزار نے وضاحت کی کہ چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ پولیس یا مجسٹریٹ موجود نہیں تھے، پرائیویٹ میڈیا پرسنز بن کر چھاپہ مار کر 5 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کیے، واقعہ کی شکایت پر پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی، رقم واپسی کے تقاضے پر واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ فوٹیج کے مطابق پرائیویٹ افراد نے چھاپہ مارا، دروازوں پر دستک دے کر لوگوں کو باہر نکالا اور مار پیٹ کی، ان افراد نے وائرلیس تھام رکھے تھے اور کاؤنٹرز سے رقم بھی وصول کی۔

عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز کو انکوائری کر کے ذمہ داران کے تعین کا حکم دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *