Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلیے جوڈیشل کمیشن اجلاس 16مارچ کو طلب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلیے جوڈیشل کمیشن اجلاس 16مارچ کو طلب

اسلام آباد: سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے معاملے پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے جوڈیشل کمیشن اجلاس 16 مارچ کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 9 ججز کے نام کی سفارش کی ہے جن میں ایک خاتون وکیل کا نام بھی شامل ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد علی بوہیو، ایڈوکیٹ محمد عبد الرحمن، ایڈوکیٹ خادم حسین سومرو، ایڈوکیٹ ارباب علی ہاکڑو، ایڈوکیٹ جواد اکبر سروانہ، ایڈوکیٹ سلیم اختر بوریرو، ایڈوکیٹ ثناء اکرم منہاس، ایڈوکیٹ راشد مصطفیٰ اور ایڈوکیٹ سید طارق احمد شاہ کے نام شامل ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں 40 ججز کی بجائے 29 ججز تعینات ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *