Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سندھ پولیس کو مقدمات کی تفتیش کیلئے اضافی اخراجات دینے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سندھ پولیس کو مقدمات کی تفتیش کیلئے اضافی اخراجات دینے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے مقدمات کی تفتیش کیلئے پولیس کو اضافی فنڈز دینے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عورتوں اور بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے کیسز میں تفتیش کیلئے 50 ہزار روپے مختص کردیے گئے ہیں جبکہ اقدام قتل کی تفتیش کیلئے فنڈز 12 ہزار سے بڑھاکر 50 ہزار روپے کردیے گئے ہیں۔

ڈکیتی کے مقدمے کی تفتیش کیلئے 25 ہزار روپے، کار چھیننے کی واردات کی تفتیش کیلئے 25 ہزار اور چوری کی واردات میں تفتیش کیلئے 20 ہزار روپے کے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔
اسی طرح بھنگ، چرس، افیم کے مقدمات میں تفتیش کیلئے 25 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔ قتل کی تفتیش کیلئے 1 لاکھ روپے، دہشتگری کے واقعات کی تحقیقات کیلئے 5 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے شعبہ تفتیش کو رقم نہ ملنے پر اہم مقدمات کی پیروی میں مشکلات کا سامنا تھا لہٰذا تفتیشی عمل کو مضبوط اور بہتر بنانے کیلئے سندھ حکومت نے تفتیش کی مد میں فنڈز میں اضافہ کردیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *