Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کو گرفتار کرنے سے گھبرا نہیں رہے، وزیر قانون – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کو گرفتار کرنے سے گھبرا نہیں رہے، وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کو گرفتار کرنے سے گھبرا نہیں رہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی کو بلائے تو اسے پیش ہونا چاہیے، اسلام آباد پولیس عمران خان کو لینے گئی لیکن طاقت کا استعمال نہیں کیا، عمران خان کو خود کو پولیس کے حوالے کرنا چاہیے تھا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم عمران خان کو گرفتار کرنے سے گھبرا نہیں رہے اور ان کی گرفتاری کو دانستہ روک نہیں رہے، شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلے انکوائری ہو پھر گرفتاری ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اعلی عدالتیں ترازو کے پلڑے برابر کریں، اگر نظام چلانا ہے تو تمام اداروں کو اپنے اپنے کام کرنے ہوں گے، ججز کو سوشل میڈیا کے دباٶ سے بالاتر ہو کہ سوچنا چاہیے۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ یہ ملک چلے گا تو عمران خان کی سیاست چلے گی، لوگوں کو چور کہنے سے آپ کا دامن صاف نہیں ہو سکتا، سیاست دان بیٹھ کہ بات کریں ملک سنگین معاشی حالات سے گزر رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *