Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی پولیس آفس حملے کی منصوبہ بندی پڑوسی ملک میں کی گئی، تحقیقات میں انکشاف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی پولیس آفس حملے کی منصوبہ بندی پڑوسی ملک میں کی گئی، تحقیقات میں انکشاف

کراچی پولیس آفس حملے کی تحقیقات میں حملے کی منصوبہ بندی پڑوسی ملک میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی۔ تحیقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ کراچی پولیس آفس ( کے پی او) پرحملے کی ریکی8 ماہ قبل اورمنصوبہ بندی پڑوسی ملک میں کی گئی تھی۔ اتواراورپیر کی درمیانی شب منگھو پیرمائی گاڑی مزار کے قریب سی ٹی ڈی سول لائن اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں گرفتار دہشت گردوں کے سہولت کاروں عبدالعزیزاورمہران نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

تفتیشی حکام کےمطابق عبدالعزیزاورمہران مبینہ طورپردہشتگردوں کی گاڑی کے ساتھ موٹرسائیکل پر آئے تھے اورسہولت کاروں نے دہشتگردوں کوکے پی او پہنچانے اورداخل ہونے میں مدد کی تھی۔
تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کراچی پولیس آفس پرحملےکےدوران مارے گئے تیسرے دہشتگرد کی بھی شناخت یاسرکےنام سے کی گئی ہےمارے جانے والے دہشت گرد کا تعلق افغانستان سےتھا۔ افغانستان سے تعلق ہونے کی وجہ سے یاسرکا شناختی ریکارڈ نہیں ملا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *