Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی کے مزید 10 ایم این ایز نے استعفوں کی منظوری چیلنج کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی کے مزید 10 ایم این ایز نے استعفوں کی منظوری چیلنج کردی

پشاور: پی ٹی آئی کے مزید دس ارکان نے اسپیکر کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ اسپیکر نے غیر قانونی طور پر استعفی منظور کئے، جب استعفی دیئے تو اس وقت اسپیکر نے کہا تھا کہ تمام ممبران کو ویریفکیشن کے لئے بلایا جائے گا پھر استعفی منظور کریں گے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسپیکر نے ارکان اسمبلی کو تصدیق کے لیے نہیں بلایا اور استعفی منظور کرلیے، جب پی ٹی آئی نے اسمبلی واپس جانے کا فیصلہ کیا تو اسپیکر نے استعفی منظور کئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *