پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختون خوا میں 30 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات چیلنج کردیے۔
پی ٹی آئی ممبران نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ 30 اپریل کو این اے 22، 24 اور 31 پر انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، جنرل الیکشن سے 120 دن سے پہلے انتخابات نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر الیکشن کروانا ہوتا تو 120 دن کے اندر تاریخ دیتے، مستعفی اراکین قومی اسمبلی کو استعفوں کی منظوری کے لئے ذاتی حیثیت میں نہیں سنا گیا۔

Leave a Reply