Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی کے گوٹھ ریگولرائز کرنے کے لیے 10رکنی کمیٹی تشکیل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی کے گوٹھ ریگولرائز کرنے کے لیے 10رکنی کمیٹی تشکیل

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کے گوٹھ ریگولرائز کرنے کے لیے 10رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کراچی کے گوٹھوں کو ریگولرائز کرنے کے لیے وزیر ریونیو سندھ مخدوم محبوب الزماں کی سربراہی میں دس رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کا حکومت سندھ کے محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

کمیٹی میں وزیراعلیٰ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن، ممبر گوٹھ آباد، عوامی نمائندے ایم این اے عبدالحکیم بلوچ، ایم پی اے محمد سلیم بلوچ، سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اشفاق احمد، ڈائریکٹر سیٹلمینٹ سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ ڈپارٹمینٹ اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو شامل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گاؤں کو ریگولرائز کرنے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی 21 اگست 2008 کو سندھ حکومت کی دیہات کو ریگولرائز کرنے کی پالیسی کے تحت کے لیے کسی بھی گاؤں کا جائزہ لے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *