Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان انتہائی خطرے میں ہے، ورلڈ بینک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان انتہائی خطرے میں ہے، ورلڈ بینک

کراچی: پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے انتہائی خطرے کا سامنا ہے جب کہ غربت کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

عالمی بینک کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے اپنے علاقائی ڈائریکٹر برائے سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ (SD) جنوبی ایشیا مسٹر جان اے روم کی قیادت میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر نے شرکت کی۔ورلڈ بینک کے ریجنل ڈائریکٹر فارسائوتھ ایشیا نے ایک پریزنٹیشن کے ذریعے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان کی حالیہ غربت میں اضافے کی وجہ میکرو مالیاتی کمزوریاں، کم اور غیر مستحکم شرح نمو ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کم جی ایچ جی کا اخراج کرنے والا ملک ہے لیکن پاکستان کے پاس ایسے مواقع موجود ہیں کہ وہ فضا کو اپنے مفاد میں بہتر بناسکے۔ موسمیاتی تبدیلی ملک پر پہلے ہی تباہ کن اثرات مرتب کر رہی ہے۔ 2002 میں غیر معمولی سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب آیا اور 1,700 اموات ہوئیں سیلاب کے بعد کی صورتحال ہمیں ایک طویل مدتی اور منظم حکمت عملی بنانے کا اہم موقع پیش کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پی اینڈ ڈی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ عالمی بینک کی رپورٹ اور سفارشات کا مطالعہ کرے اور پھر رپورٹ کی روشنی میں اپنا ترقیاتی منصوبہ مرتب کرے تاکہ پائیدار ترقی کے ذریعے صوبے سے غربت کا خاتمہ کیا جاسکے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *