Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خام مال مہنگا، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت متاثر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خام مال مہنگا، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت متاثر

کراچی: ملک کی کمزور اقتصادی و معاشی پس منظر میں ملک کی تاریخ میں خام مال کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کے باعث مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت بری طرح متاثر ہے۔

پاکستان اپیرل فورم کے سربراہ محمد جاوید بلوانی نے ایکسپریس کو بتایا کہ وزیر اعظم سے 4 ماہ میں کئی طے شدہ ملاقاتیں ملتوی کی گئیں جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم کے پاس اہم برآمدی شعبوں کیلیے بھی وقت نہیں،غیرسازگار حالات کی وجہ سے ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر اپنی پیداواری صلاحیت کھونے کے بعد تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں گیس کی عدم دستیابی، بجلی کی تسلسل سے فراہمی کا فقدان، ایل سی کھولنے پر پابندیوں کی وجہ سے صنعتی خام مال کی عدم دستیابی اور برآمد کنندگان کو ان کے ریفنڈز کے اجرامیں مستقل تاخیری حربوں سے موجودہ حکومت کے کاروبار اور برآمد مخالف طرز عمل کی عکاسی ہورہی ہے۔
ٹیکسٹائل کا قومی برآمدات میں 60 فیصد سے زیادہ کا بڑا حصہ ہے جو فروری 2023 کے دوران سال بہ سال بنیاد پر 29فیصد گھٹ کر 487 ملین ڈالر پر آگیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سیاست دانوں کے معیشت مخالف بیانات اور سیاسی مقاصد کیلیے طے شدہ شوروغوغا نے بھی برآمد کنندگان کے اعتماد کو متزلزل کردیا ہے، عالمی منڈی میں لاگت کے لحاظ سے بہت فرق ہے کیونکہ دیگر علاقائی ممالک پاکستان کے مقابلے میں سستا فروخت کر رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *