Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
راولپنڈی کے سرکاری اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 10 سالہ بچہ جاں بحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

راولپنڈی کے سرکاری اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

راولپنڈی میں قائم بے نظیر اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے دس سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کی موت پر مشتعل لواحقین نے ہنگامہ آرائی کی۔

راولپنڈی کے علاقے غریب آباد سے 10 سالہ زخمی بچہ اسپتال لایا گیا، جو مبینہ طور پر ڈاکٹرز کی عدم دلچسپی اور بروقت طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔

اہل خانہ کے مطابق دس سالہ طلحہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے معمولی زخمی ہوا، جس کے بعد اُسے بے نظیر بھٹو اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی سنگین غفلت کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

بچے کی موت پر لواحقین اسپتال میں مشتعل ہوئے اور توڑ پوڑ بھی کی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے ایمرجنسی سروس بند کی اور سیکیورٹی عملہ بھی موقع سے فرار ہوگیا۔

بعد ازاں انتظامیہ کی شکایت پر پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچی اور مشتعل مظاہرین کو بات چیت کے بعد منتشر کردیا، ہنگامہ آرئای کی وجہ سے اسپتال میں شدید خوف و ہراس پھیلا اور مریضوں کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *