Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دیا مرزا کام نہ ملنے کی وجہ سے غمگین – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دیا مرزا کام نہ ملنے کی وجہ سے غمگین

ممبئی: ماضی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں جس کا انہوں نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کھل کر اظہار کیا۔

دیا مرزا جنہوں نے ہندی فلم انڈسٹری کو اپنے کیریئر کا دو دہائیوں سے زیادہ وقت دے دیا، اب خود ایک ایسی پوزیشن میں ہیں جہاں وہ بالی ووڈ میں دوبارہ اپنی جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ دیا مرزا کی شہرت کی بھوک اب آگے بڑھنے کی اتنی نہیں ہے جتنی دوبارہ کیریئر کا آغاز کرنے کیلئے ہے.

دیا مرزا نے انڈین ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب ہم اداکار بنتے ہیں، تو ہم انتطار کی تکلیف کے معاہدے ہر دستخط کرتے ہیں۔ لامتناہی انتظار، کھوئے ہوئے مواقع، ناکامیاں، اسی تکلیف کا حصہ ہیں اور اداکاری کے طویل سفر میں یہ ایک معمولی بات ہے جسے تقریباً ہر اداکار کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا اور کبھی کبھی کوئی خوش کن انجام بھی نہیں ہوتا۔ بہت تکلیف ہوتی ہے جب آپ کی کہانیوں کو سامعین نہیں مل پاتے، جب آپ کی کہانی کو پروڈیوسرز نہیں ملتے، جب آپ کام آنے کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں یہ واقعی کڑا وقت ہوتا ہے۔

اداکارہ نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہر بار جب آپ سوچتے ہیں، ‘یہ فلم ٹھیک ہے! کیونکہ سب نے اسے پسند کیا ہے، میرے کردار کو بھی سراہا گیا ہے اور اس کے بعد مجھے مزید کام ملے گا تو ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔ ہوتا کیا ہے! آپ اپنے آپ کو پھر اُسی موڑ پر پاتے ہیں جہاں آپ یا تو انتظار کررہے ہوتے ہیں یا بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *