Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا لاہورمیں کشیدہ صورتحال پر تحفظات کا اظہار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا لاہورمیں کشیدہ صورتحال پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے لاہور میں پی ٹی آئی اور پولیس کے درمیان پرتشدد واقعات اور اس سے جنم لینے والی کشیدہ صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے کہا کہ آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی جس ملک میں ہو وہاں کسی بھی قسم کا تشدد ناقابلِ قبول ہے۔

سپریم کورٹ بار کے مطابق جس انداز میں وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی جا رہی ہے یہ خلاف قانون ہے، ہر شخص شفاف ٹرائل اور قانون کے مطابق برتاؤ کا حقدار ہے، قانون نافذ کرنے والے طاقت کے استعمال سے اجتناب کریں۔

سپریم کورٹ بار نے کہا کہ شہریوں پر بھی لازم ہے کہ وہ عوامی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں، تمام اداروں پر لازم ہے کہ وہ انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کریں، غیر ضروری طور پر امن و امان کی صورتحال کو خراب نہ کیا جائے۔

سپریم کورٹ بار نے مطالبہ کیا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں تمام اداروں پر لازم ہے کہ شفاف، منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں، سکیورٹی خدشات کے سبب انتخابات کے لیے فنڈز فراہم نہ کرنا آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *