Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی کی یوسی میں جماعت اسلامی کی کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی کی یوسی میں جماعت اسلامی کی کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں ایک یوسی میں جماعت اسلامی کی کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی۔

الیکشن کمیشن نے لیاقت آباد کے ابن سینا ٹاؤن کی یوسی 4 کا نتیجہ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

کمیشن نے جماعت اسلامی کی کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی اور نتائج جاری کرنے پر دیا گیا حکم امتناع واپس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا کہ درخواست گزار چاہیں تو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر سکتے ہیں، آر او کے مطابق جماعت اسلامی نے 1818 اور پی ٹی آئی نے 1260 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو بطور ثبوت ٹمپرڈ فارم 11 پیش کیے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *