Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیکیورٹی کی یہی صورتحال رہی تو لاہور میں انتخابی شیڈول معطل کرنا ہوگا، صوبائی الیکشن کمشنر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیکیورٹی کی یہی صورتحال رہی تو لاہور میں انتخابی شیڈول معطل کرنا ہوگا، صوبائی الیکشن کمشنر

لاہور / اسلام آباد: صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے موجودہ سیکیورٹی انتظامات پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات کے ملتوی ہونے کا اندیشہ ظاہر کردیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے سیکیورٹی کے غیر مناسب انتظامات پرشدید تحفظات کا اظہار کیا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے سربراہ کو بھی بذریعہ خط آگاہ کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اگر سیکیورٹی کی یہی صورت حال رہی تو لاہور میں الیکشن شیڈول معطل کرنا ہوگا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنرزاور ریٹرننگ افسران کو مطلوبہ سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے، جس پر صوبائی الیکشن کمشنر نے سیکیورٹی عملے کی کم تعداد کے باعث کاغذات نامزدگی وصولی کے دوران ناخوشگوار واقعات پیش آںے کی نشاندہی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنرپنجاب نے سیکیورٹی صورتحال سے متعلق الیکشن کمیشن کوآگاہ کردیا اور کہا ہے کہ نا خوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے اطمینان بخش انتظامات نہیں کئے گیے اور نہ ہی ریٹرننگ افسران کو مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

پنجاب الیکشن کمشنر ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت رش زیادہ ہے، جس کی وجہ سے عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اُدھر الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ لکھا جس میں انہیں تقرر و تبادلوں کی اجازت دے دی اور الیکشن کمیشن کے افسران و ملازمین کو چھٹیاں دینے کی اجازت بھی دے دی۔

الیکشن کمیشن پنجاب سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے گریڈ 19 اور ماتحت افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی اجازت بھی دے دی گئی ہے جبکہ گریڈ 17 اور ماتحت افسران و ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ تقرر و تبادلوں کے احکامات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائیں، گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران اور پولیس کے تقرر و تبادلے کی منظوری الیکشن کمیشن سے لی جائے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں اجلاس جمعے کو ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *