Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مریم نواز کا گوجرانوالہ اور حمزہ شہباز کا لاہور کے تینوں حلقوں سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مریم نواز کا گوجرانوالہ اور حمزہ شہباز کا لاہور کے تینوں حلقوں سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ

قوں سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

زرائع کے مطابق مریم نواز حلقہ پی پی 63 سے انتخاب لڑیں گی اور اس کے لیے انہوں نے پی پی 63 کے انتخابی فارم بھی حاصل کرلیے ہیں جبکہ فارم ن لیگ کے سٹی نائب صدر شعیب بٹ کے زریعے وصول کیے گئے ہیں۔

زرائع ن لیگ نے بتایا کہ مریم نواز کے کاغذات کل ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کروائے جائیں گے اور شعیب بٹ نے مریم نواز کے فارم وصول کرنے کی تصدیق کردی۔ خیال رہے کہ سال 2018 کے انتخابات میں حلقہ پی پی 63 سے اشرف انصاری ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

اشرف انصاری ن لیگ کے منحرف اراکین میں شامل رہے اور بعد میں ن لیگ میں واپس آ گئے تھے۔

دوسری جانب حمزہ شہباز نے پی پی146، پی پی 147، پی پی163 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے لاہور کے3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *