Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 293 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
فنانس ڈویژن کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پچھلے 15 دن میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے نتیجے میں پاکستان میں مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ کو رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *