Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اعجاز الحق کی عمران خان سے ملاقات، ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اعجاز الحق کی عمران خان سے ملاقات، ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

لاہور: مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق کی لاہور زمان پارک میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں مستقبل کی سیاست کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات اعجاز الحق نے تحریک انصاف میں ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز الحق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

شمولیت کے بعد صحافی سے غیر رسمی گفتگو میں اعجاز الحق نے کہا کہ ’عمران خان کے ساتھ ہم بہت عرصے سے ہیں، ہم مل کر الیکشن لڑیں گے اور ہماری پارٹی جو شہید ضیا الحق کے نام پر ہے وہ زندہ رہے گی جبکہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں‘۔

موجود صورت حال سے متعلق سوال پر اعجاز الحق نے کہا کہ ’جتنی جلدی ممکن ہو ملک کو مشکلات اور مسائل سے نکالنا چاہیے اور ہر قسم کی بات چیت کے لیے آپس میں ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے اور اگر یہ خود نہیں بیٹھ سکتے تو کوئی ان کو ساتھ بیٹھا سکتا ہے‘۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ’عمران خان نے بولا کہ ہم ہر کسی سے بات چیت کرنے کیلیے تیار ہیں مگر ابھی الیکشن کے بارے میں بات کریں کیونکہ اب اور کسی چیز پر بات نہیں ہوسکتی‘۔ اعجاز الحق نے کہا کہ ’لوگوں کے گھر پر جانا، شیلنگ کرنے کے واقعات پاکستان میں پہلی بار دیکھ رہا ہوں، ایسا نہ ہو کہ ترازو کے پلڑے برابر کرواتے کرواتے ترازو ہی ٹوٹ جائے‘۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *