Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صبینہ فاروق نے نفرت انگیز مہم چلانے والوں کو وارننگ دے دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صبینہ فاروق نے نفرت انگیز مہم چلانے والوں کو وارننگ دے دی

کراچی: پاکستانی اداکارہ صبینہ فاروق نے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں حیا نامی خاتون کا کردار ادا کرنے پر ان کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ لوگوں کو ایک ڈرامہ کردار اور اداکار کے درمیان فرق کرنا چاہئے۔

انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ڈرامہ کردار پر ان کو دھمکیاں مل رہی ہے جس سے نہ صرف وہ بلکہ ان کی فیملی پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے۔

صبینہ فاروق نے لکھا کہ ڈرامے میں میرے کردار پر مزاحیہ انداز میں یا حدود میں رکھ کر ردعمل دیا جائے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اب حدود سے تجاوز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یوٹیوب پر میرے خلاف منفی مہم کا سلسلہ نہ رکا تو میں اگلی مرتبہ ان سب افراد کا نام پبلک کروں گی جو اس میں ملوث ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *