Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جارجیا اور سندھ کو جڑواں ریاستوں کا درجہ دینے کی قرارداد منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جارجیا اور سندھ کو جڑواں ریاستوں کا درجہ دینے کی قرارداد منظور

امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے چئیرمین ذیشان الطاف نے کہا ہے کہ اسٹیٹ آف جارجیا اور سندھ کو جڑواں ریاستوں کا درجہ دینے کی قرار داد کی منظوری سندھ کی معاشی اور ثقافتی ترقی کے دروازے کھولے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم اٹلانٹا جارجیا کے صدر اور جارجیا ہاؤس آف نمائندگان کے رکن پہلے پاکستانی امریکی مسلم ممبر فاروق مغل نے سندھ اور جارجیا کو جڑواں ریاستیں قرار دینے کی قرار داد پیش کرکے پاکستان کے ساتھ محبت کی عظیم مثال قائم کی ہے۔

فاروق مغل نے بتایا کہ اس قراردار کی کاپیاں وائٹ ہاؤس، گورنر سندھ اور سندھ کے اراکین اسمبلی کو بھی بھیجی جارہی ہیں اور بہت جلد وہ جارجیا اسٹیٹ کے اراکین کے ساتھ پاکستان کو دورہ کریں گے اور سندھ کے گورنر، وزیر اعلٰی کو بھی جارجیا کے سرکاری دورے پر آنے کی دعوت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کاوشوں کے نتیجے میں پاک امریکا سیاسی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو بھی نئی کامیابیاں ملیں گی۔

شیخ امتیاز حسین اور سید ناصر وجاہت نے امریکی ریاست جارجیا اور پاکستان کے صوبے سندھ کو جڑواں ریاستیں قرار دینے کی قرارداد پاس کروانے کے عظیم کارنامے پر فاروق مغل کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *