Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کا جوہر پروگرام محفوظ ہے، امریکی عسکری قیادت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کا جوہر پروگرام محفوظ ہے، امریکی عسکری قیادت

اسلام آباد / نیو یارک: امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیک ایرک نے کہا ہے کہ پاکستان کا جوہر پروگرام محفوظ اور امریکا اس کے طریقہ کار سے مطمئن ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے واضح کیا کہ پاکستان میں معاشی ،سیاسی اور انسداد دہشتگردی کی صورتحال کے باوجود وہ ملک کے جوہری پروگرام کے طریقہ کار سے مطمئن ہیں۔

پاکستان کی ملٹری قیادت اور جوہری پروگرام پر امریکی سینٹرل کمانڈ کے قابلِ تحسین تاثرات سامنے آئے ہیں۔ یو ایس سینٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کا اجلاس ہوا کمیٹی کے اجلاس میں کمانڈر سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے پاکستان کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان کے جوہری پروگرام کے بارے میں سوال کیا گیاْ
جنرل کوریلا نے واضح کیا کہ انکے پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے دیرینہ اور قریبی ملٹری تعلقات ہیں۔ جنرل کوریلا نے واضح کیا کہ پاکستان میں معاشی ،سیاسی اور انسداد دہشتگردی کی صورتحال کے باوجود وہ ملک کے جوہری پروگرام کے طریقہ کار سے مطمئن ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *