Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں، ماہر فلکیات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں، ماہر فلکیات

کراچی: کراچی سمیت پاکستان کے مختلف حصوں میں رمضان المبارک کا چاند بدھ 22 مارچ بمطابق 29 شعبان کو نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

معروف فلکیاتی سائنسدان اور جامعہ کراچی کے شعبہ ایسٹرو فزکس اینڈ پلانیٹری سائنس کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی نے “ایکسپریس” کو بتائی انھوں نے بتایا اس برس رمضان کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی رات 11 بج کے 13 منٹ پر ہوجائے گی اور اگلے روز 22 مارچ کی شام جب کراچی میں غروب آفتاب کراچی 6 بج کے 43 منٹ پر ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اسی اثنا میں ہلال 47 منٹ تک افق پر رہے گا اور غروب ہلال 7 بجے کر 30 منٹ پر ہو گا۔ یاد رہے کہ غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر 19 گھنٹے 30 منٹ تک ہوگی اس دوران ہلال کی افق سے بلندی 10 ڈگری ہوگی اور چاند کا تقریبا” 0.9 فیصد حصہ روشن ہو گا جبکہ چاند کا زمین سے فاصلہ صرف 3 لاکھ 82 ہزار کلومیٹر ہو گا۔

ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق ان اعداد و شمار کی روشنی میں 22 مارچ کی شام کراچی اور گوادر سمیت ملک کے جنوبی علاقوں سے ہلال دوربین سے دیکھنا آسان ہوگا البتہ برہنہ آنکھ سے ایسا ہلال دیکھ لینا ایک چیلنج ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر 23 مارچ کو پہلا روزہ کر دیا گیا تو 29 رمضان کی شام کو عید کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اگر پہلا روزہ 24 مارچ کو کیا گیا تو 29 رمضان کی شام کو عید کا چاند بہت واضح روشن اور موٹا ہو گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *