Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیاست میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوں، ماہرہ خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیاست میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوں، ماہرہ خان

کراچی: آرٹس کونسل کراچی پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

’ایک شام ماہرہ خان کے نام ‘ سے معنون نشست کی میزبانی معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میری بچپن سے خواہش تھی کہ اداکارہ بنوں، میری نانی کو اس بات پر اعتراض تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب مجھے شعیب منصور کی کال آئی تو یقین نہیں آیا، انہوں نے مجھے فلم ’بول‘ کے لیے آفر دی۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت کوشش کی کہ اچھی پنجابی بولوں۔

اس سوال کے جواب میں کہ وہ سیاسی جماعتوں میں کس کے ساتھ ہیں پر ماہرہ خان کا جواب تھا کہ وہ پٹھان کی طرف ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میری خواہش ہے کہ کوئی بھی لیڈر آئے وہ ایماندار ہو۔

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے آرٹس کونسل کی جانب سے ماہرہ خان کو کلچرل ایمبیسڈر آف پاکستان کا ایوارڈ بھی دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *