Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہماری کوشش ہے پورے ملک میں ایک ہی بار الیکشن ہوں، وزیر داخلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہماری کوشش ہے پورے ملک میں ایک ہی بار الیکشن ہوں، وزیر داخلہ

فیصل آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک میں ایک ہی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوں مگر جو سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہوگا اُس پر عمل کریں گے۔

عمران خان کے الزامات اور جوڈیشل کمپلیکس میں پیش آنے والے واقعات پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے مسلح جتھوں کے ساتھ مل کر جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، اس طرح سے عدالت جانا غنڈہ گردی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر یہی روایت برقرار رہی تو آئندہ کوئی بھی شخص مسلح جتھوں کے ساتھ عدالت جاکر دباؤ ڈالے گا اور قانون کو روند دے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عدالت کے باہر ہی حاضری لگوانی تھی تو یہ کام کینال روڈ یا ٹول پلازہ بھی ہوسکتا تھا۔ اگر عمران خان کو عدالت کے باہر ہی حاضری لگوانی تھی تو ٹول پلازہ یا کینال روڈ پر ہی یہ کام کرلیتے۔

مزید پڑھیں: عمران خان اقتدار چھن جانے پر دہشت گرد بن چکا، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول کرقوم کوگمراہ کرنےکی کوشش کررہاہے، عمران خان نے سیاست میں گالم گلوچ اوربدتہذیبی کےکلچرکوفروغ دیا اور سیاسی مخالفین پرالزام تراشی کےسواکچھ نہیں کیا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ مریم نواز نےعمران خان کی فتنہ فساد کی نام نہاد سیاست کو بے نقاب کیا اور وہ آئندہ بھی پی ٹی آئی کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتی رہیں گی، ہمیں معلوم ہے کہ مریم نواز آپ کو کتنی تکلیف پہنچا رہی ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے بیانات اس کےدل میں بغض کا نتیجہ ہیں، اب وہ یہ بھی بتائے کہ خزانےکو جو 50 ارب کا ٹیکا لگایا وہ کہاں ہیں، اپنی فرنٹ پرسن فرح گوگی کا بتائیں کہ وہ کہاں ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ’اس شخص کولوٹ مار کا حساب دینا ہوگا، آج نہیں تو کل اسے تمام چیزوں اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا حساب دینا ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *