Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی ایم ایف کا دباؤ؛ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث بینکوں کے خلاف کارروائی روکی گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی ایم ایف کا دباؤ؛ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث بینکوں کے خلاف کارروائی روکی گئی

اسلام آباد: آئی ایم ایف کے دباؤ پر امریکی ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمرشل بینکوں کے خلاف کارروائی روکی گئی۔

ذرائع کے مطابق کمرشل بینکوں پر الزام ہے کہ انھوں نے ڈالر کے ریٹ میں ہیر پھیر کے ذریعے اربوں روپے کا اضافی منافع کمایا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے میں 6 مقامی اور 2 غیر ملکی بینک بھی ملوث ہیں۔ اگر اس معاملے میں کارروائی ہوتی تو حکومت کو اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہوتا۔

دوسری جانب ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینکوں کے خلاف کارروائی کا معاملہ حکومت کے زیرِ غور ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *