Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

لاہور: توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی 21 مارچ کو عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس جواد حسن، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس شہرام سرور چوہدری شامل ہیں۔
عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے۔

دوسری جانب، عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست بھی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔

نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کرنے والا پانچ رکنی فل بینچ ہی کل اس درخواست پر بھی سماعت کرے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے نوٹسز کو چلینج کر رکھا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *