Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت

لاہور: تحریک انصاف نے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر الیکشن کا لائحہ عمل بنانے کی دعوت دے دی۔

تحریک انصاف کے سنئیر نائب صدر چوہدری فوادحسین، سینیئر رہنما پرویز خٹک اور مسرت جمشید چیمہ نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر الیکشن کا لائحہ عمل بنائیں۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بات ہوگئی ہے انہوں نے آئندہ انتخابات پر گفت و شنید کے لیے کل جماعتی کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا ہے۔ اب ہم آگے بڑھیں گے۔

رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ دو دنوں میں ہمارے پانچ سو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، صدیق جان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

سینیئر رہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک نے کہا کہ ہم بات کرنے کے لیے تیار ہیں، کل جماعتی کانفرنس کا ایک ہی ایجنڈا الیکشن ہوگا، حکومت الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے، اگر الیکشن نہیں ہوا تو ملک میں امن و امان قائم نہیں ہوسکے گا۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ عمران خان اور کارکنان پرقتل کے مقدمات قابل قبول نہیں، پولیس نے کارکنوں پر تشدد کیا، کیا حکومت افراتفری چاہتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *