لندن: ہیری پوٹر کے معروف اداکار پال گرانٹ 56 برس کی عمر میں کنگز کراس اسٹیشن کے باہر گر کر جاں بحق ہوگئے۔
’ریٹرن آف دی جیڈی’ اور ‘ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفر س سٹون’ میں گوبلن کا کردار ادا کرنے والے اداکار گزشتہ جمعرات کی سہ پہر لندن میں کنگز کراس اسٹیشن کے باہر مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
ان کی بیٹی سوفی جین گرانٹ نے میڈیا کو ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔
گرانٹ کو آج صبح 3 بج کر 49 منٹ پر مردہ قرار دیا گیا تھا لیکن اس سے قبل ہی گرنے کے بعد انہیں دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔
اسٹار وارز اور ہیری پوٹر کے علاوہ ، 4 فٹ 4 انچ قد و قامت کے اداکار 1988 کی فلم ولو اور 1986 میں ڈیوڈ بووی کے ساتھ کلٹ کلاسک لیبرینتھ میں بھی نظر آئے۔

Leave a Reply