Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نگراں وزیراعلی کے پی کا مرکز کو خط، صوبے کے واجب الادا اربوں روپے کا مطالبہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نگراں وزیراعلی کے پی کا مرکز کو خط، صوبے کے واجب الادا اربوں روپے کا مطالبہ

پشاور: خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلی اعظم خان نے مرکزکے ذمے صوبے کے واجب الادا اربوں روپے کے حصول کے لیے مرکز کومراسلہ ارسال کردیا جبکہ بجلی منافع کامعاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کامطالبہ بھی کیاہے۔

وزیراعظم کوارسال کردہ تحریری مراسلے میں نگران وزیراعلی نے کہاکہ صوبے کی موجودہ مالی مشکلات کو کم کرنے کے لئے وزیر اعظم خصوصی تعاون کریں، مرکز کے ذمے ضم اضلاع کے ترقیاتی اور موجودہ بجٹ کی مد میں2019 سے اب تک 144 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے اے آئی پی پروگرام کی مد میں اب تک 469 ارب روپے، فیڈرل ٹیکس اسائنمنٹ کی مد میں 25 ارب روپے، بجلی کے خالص منافع کی مد میں تقریبا 50 ارب روپے، تیل اور گیس کی رائلٹی کی مد میں ڈھائی ارب روپے، صوبے میں فیڈرل پی ایس ڈی پی کے تحت چار زیر تعمیر ڈیموں کی بروقت تکمیل کے لئے 935 ملین روپے واجب الاداہیں۔

مراسلہ میں کہاگیاہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد اور بحالی کے لئے 10 ارب روپے فراہم کیے جائیں اورصوبے میں بجلی کی پیداوار کے لئے مختص کردہ 100 ایم ایم سی ایف گیس بحال کی جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *