Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم نے ٹیلی اسکول پاکستان ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم نے ٹیلی اسکول پاکستان ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے شعبہ تعلیم میں انقلابی پروگرام قرار دیتے ہوئے ڈیجیٹل تعلیم کے آغاز کے لیے ٹیلی اسکول پاکستان ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا۔

وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اچھا قدم اٹھایا گیا ہے۔ تعلیم کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔ اساتذہ کی تربیت کے لیے وزیر تعلیم کو صوبوں کے ساتھ مل کر مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ رواں برس ایک لاکھ لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ٹیچرز ٹریننگ کی کوالٹی اس معیار کی نہیں جو ہونی چاہیے۔ہم نے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کو ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ دانش اسکول سسٹم کو بلوچستان سمیت ملک بھر میں فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کے لیے پرائیویٹ سیکٹر اور صوبوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنانے کی ضروررت ہے۔ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بچوں کو تعلیم کی سہولت میسر نہیں۔دانش اسکول سے غریب طلبہ کو تعلیم کی مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

Comments

  1. binance Avatar

    Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *