Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
رمضان میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

رمضان میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سندھ میں رمضان المبارک میں اسکولز کے تعلیمی اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے رمضان المبارک میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

نوٹفیکیشن کے مطابق دوران رمضان اسکولز میں تدریسی اوقات کار صبح 7:30 سے 11:30 تک ہوں گے جب کہ جمعے کے روز صبح ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک تدریسی عمل ہوگا۔
ڈبل شفٹ والے یا دوپہر کی شفٹ والے اسکولز میں تدریسی اوقات کار صبح 11:45 سے دوپہر 2:45 تک ہوں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولز کی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ان مقررہ اوقات کار کی پابندی کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *