Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کردیا۔

صدر مملکت نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں، زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں، مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔
65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکیں، 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

صدر مملکت میں سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *