Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
رمضان میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ مشروب پیئیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

رمضان میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ مشروب پیئیں

رمضان المبارک جہاں باطنی پاکیزگی اور اصلاح نفس کا بہترین ذریعہ ہے وہیں اس ماہ کے طبی فوائد بھی کہیں زیادہ ہیں۔ نظام انہضام درست ہوتا ہے اور فشار خون و شوگر کو کنٹرول کرنا بھی آسان ہوجا تا ہے۔

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپا تمام بیماریوں کی جڑ ہے۔ موٹاپے سے ہائی بلڈ پریشر اور شوگر جیسے موزی امراض ہوتے ہیں تاہم اچھی بات یہ ہے کہ مسلمانوں کو ایک ایسا مہینہ میسر ہے جس میں وزن کو خاطر خواہ حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

سعودی ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں ہیبسکس (Hibiscus) نامی پودے کے پھولوں کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گرمی میں ہیبسکس کا شربت یا چائے لذت اور توانائی سے بھرپور مشروب ہیں۔

اس کی ایک اور خاص بات وزن میں کمی کرنا ہے اور ساتھ ساتھ جسم میں موجود مضر بیکٹیریا اور کینسر کے خلیات کی افزائش کو کم کرنا ہے۔ جدید تحقیق میں بھی ہیبسکس کی چائے پینے سے صحت کے لیے متعدد فوائد کا انکشاف ہوا ہے۔

ہیبسکس پر کی گئی ریسرچ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ تحقیقی مطالعے میں شامل 70 فیصد رضاکاروں کے وزن میں ہیبسکس کی چائے یا شربت پینے سے کمی واقع ہوئی۔

ان افراد میں محض 12 ہفتوں کے بعد جسمانی چربی پگھل گئی اور انکے جسم کا وزن کم ہوگیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *