اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں انتخابات ملتوی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے اسد عمر اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پورا ملک چاہتا ہے کہ ای سی پی حکام کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے، یہ پہلا موقع ہے جب کسی موجودہ سویلین حکومت نے آئین کو پامال کرنے کا اقدام کیا ہے۔

Leave a Reply