Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، سلیپرز کو نقصان پہنچا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، سلیپرز کو نقصان پہنچا

کوٹری: بولہاری اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن پر دھماکے میں سلیپرز کو نقصان پہنچا۔

نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے دھماکا خیز مواد سے ریلوے لائن کو اڑانے کی کوشش کی گئی، جس کے نتیجے میں کراچی سے پنجاب جانے والی ریلوے لائن کے سلیپرز کو نقصان پہنچا۔

دھماکے کی آواز دُور دُور تک سنائی دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس و رینجرز سمیت ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حکام کے مطابق دھماکا کریکر کا تھا جس سے سلیپرز کو نقصان پہنچا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ریلوے ٹریک محفوظ رہا اور ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *