Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا

کراچی: جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جدید فیشل ریکوگنیشن نظام (ایف آر ایس) فعال کردیا گیا ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو اس جدید نظام کے کنٹرول روم میں اُن کے حصے کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ دونوں اداروں کے باہمی اشتراک سے ایف آر ایس نظام کے لیے عملہ تعینات کرنے پر اتفاق طے پا گیا اور اس سلسلے میں ائرپورٹ منیجر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ نے باہمی مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق نگرانی کے مقاصد کے لیے (ایف آر ایس) سی سی ٹی وی روم میں ڈیوٹیاں شروع کردی گئی ہیں۔ پراجیکٹ کی نگرانی، دیکھ بھال اور انتظامی امور سول ایوی ایشن دیکھ رہا ہے۔ ایف آئی اے (ایف آر ایس) ٹیکنالوجی کو اینٹی ہیومن اسمگلنگ اور دیگر جرائم روکنے کے لیے استعمال میں لائے گا۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق جدید نظام حکومتی اداروں کو جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر قانون نافذ کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ ادارے واچ لسٹ پر اندراج شدہ چہروں کے اس نظام کے ذریعے ائرپورٹ پر شناخت اور کھوج لگا سکیں گے۔ یہ جدید نظام کراچی کے علاوہ لاہور، اسلام آباد اور ملتان کے ہوائی اڈوں پر بھی نصب ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *