لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے عمران خان کو جماعت کے مرکز منصورہ آنے کی پیش کش کردی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پنجاب حکومت پی ڈی ایم کا حصہ بن چکی ہے، حکومت پی ٹی آئی کے جلسے میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔
سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کے لیے سیاسی جماعتیں مذاکرات کریں، اگر سپریم کورٹ کا حکم نہ مانا تو یہ بغاوت ہوگی، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لیں، اب مارشل لاء کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

Leave a Reply