Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
منظور وسان کی سیاسی منظرنامے سے متعلق خطرناک پیش گوئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

منظور وسان کی سیاسی منظرنامے سے متعلق خطرناک پیش گوئی

کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیر زراعت منظوروسان نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں رواں برس بڑے فیصلے ہونے والے ہیں اور بڑی تبدیلیاں ہونگی، ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔

منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا کہ کیئر ٹیکر سیٹ اپ یا کچھ وقت کے لیے نیوٹرل حکومت بھی آسکتی ہے، پی پی پی چاہتی ہے کہ ملک میں الیکشن ہوں، مگر حالات بتارہے ہیں کہ الیکشن وقت پر نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اکتوبر کو بھی الیکشن نہ ہوسکے، اب عمران خان کی گرفتاری کوئی معنی نہیں رکھتی، اب بات اس سے بھی آگے جاچکی ہے، اور ملک میں بہت کچھ ہونے والا ہے، وفاق کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
منظور وسان نے سیاستدانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیاستدانوں نے عقلمندی سے فیصلےنہ کئےتوایسے لوگ بھی جیلوں میں جائیں گے جو پہلے کبھی گئے ہی نہیں تھے،ویسے تو سیاستدان جیل جاتے ہی رہتے ہیں۔

رہنما پی پی پی نے پیشگوئی کی کہ عمران خان کو وزیراعظم بنتا یا اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا، ن لیگ سے زیادہ پی پی پی کے اقتدار میں آنے کےچانسز بہت زیادہ ہیں، رواں سال سیاسی پارٹیوں میں دھڑا بندیاں بھی ہونا شروع ہونگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *