کراچی: اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر میں گزشتہ دنوں سیوریج لائن میں دھماکا ہوا تھا جس کی وجہ سے ایمن سمیت گھر کی ملازمہ بھی شدید زخمی ہوئی تھی۔
حال ہی میں اداکار منیب بٹ نےانکشاف کیا کہ ان کے گھر میں دھماکا کیسے ہوا اور اس میں کتنا نقصان ہوا تھا۔
منیب بٹ نے بتایا کہ جب سیوریج لائن میں مختلف گیس ملتی ہیں تو وہ ری ایکشن کرتی ہیں اور اگر انہیں ہلکی سی بھی آگ مل جائے تو وہ بلاسٹ ہو جاتی ہیں۔
منیب کا کہنا تھا کہ ان کے گھر کی ایک ملازمہ کسی کام کیلئے گھر کے پیچھے والے حصے میں گئی اور اس ہی دوران اچانک سیوریج کی مین لائن سمیت گھر میں موجود تمام سیوریج لائنز پھٹ پڑیں اور زور دار دھماکے کی آواز آئی۔
منیب بٹ نے بتایا کہ انہیں ایسا لگا جیسے کوئی بم بلاسٹ ہوا ہے اس وقت گھر میں عمل اور ایمن سمیت تمام گھر والے موجود تھے اس زور دار دھماکے کی وجہ سے ہمارا آدھا گھر منہدم ہو گیا جبکہ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جو ایمن کے ہاتھوں پر آکر لگے۔

Leave a Reply