اسلام آباد: پی ٹی آئی نے عمران خان پر حملے، ارکان پارلیمنٹ اور کارکنان پر تشدد کے خلاف یورپی یونین، امریکی ایوان نمائندگان، برٹش ہاؤس آف لارڈز اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو خطوط ارسال کردیے۔
تحریک انصاف نے اراکین پارلیمنٹ، رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں پر تشدد کو عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سابق اسپیکر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دنیا بھر کے پارلیمانی و انسانی حقوق کے فورمز کو خطوط ارسال کردیے۔
تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر نے امریکی ایوان نمائندگان، ہاؤس آف لارڈز، یورپی یونین، آئی پی یو، سی پی اے اور انسانی حقوق کے تنظیموں کو خطوط ارسال کیے ہیں جس میں ان سے ارکان پارلیمنٹ اور کارکنان پر حکومت کی جانب سے تشدد کا نوٹس لینے اور حکومتی اقدامات کے خلاف کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Leave a Reply