Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب میں 84 کالعدم تنظیموں کو زکوۃ، صدقات، فطرہ دینے پر پابندی عائد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب میں 84 کالعدم تنظیموں کو زکوۃ، صدقات، فطرہ دینے پر پابندی عائد

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے رمضان المبارک میں 84 کالعدم تنظیموں کو زکوۃ، صدقات، فطرہ دینے پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں پر رقم جمع کرنے کی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیمیں رمضان المبارک میں عطیات وصدقات جمع نہیں کرسکتیں، کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی مالی معاونت فراہم کرنا جرم ہے، صدقات، زکوۃ اورعطیات پنجاب چیریٹی کمیشن سے منظور شدہ اداروں اور تنظیموں کو ہی دیئے جائیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جن جماعتوں کو کالعدم کہا گیا ہے اور ان پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد، لشکریہ طیبہ، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان، حزب التحریر، جمعیت انصار، جماعت الفرقان، انصاراسلام، ٹی ٹی پی، لشکر اسلامی، جماعت الدعوۃ، جماعت الاحرار، آئی ایس آئی ایس، لشکر جھنگوی العالمی، ادارہ خدمت خلق، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، الایثار فاؤنڈیشن سمیت دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *