Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور میں مفت آٹے پر عوام کا دھاوا، لوگ جان کی پروا کیے بغیر چلتے ٹرک پر لٹک گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور میں مفت آٹے پر عوام کا دھاوا، لوگ جان کی پروا کیے بغیر چلتے ٹرک پر لٹک گئے

پشاور میں مفت آٹے کے ٹرک پر عوام نے دھاوا بول دیا، بد انتظامی کے باعث ٹرک ڈرائیور نے ٹرک بھگا دیا، گھنٹوں سے کھڑی خواتین تکتی رہ گئیں۔

پشاور میں ہزار خوانی کے علاقے میں سرکاری آٹے کا ٹرک پہنچا تو عوام نے دھاوا بول دیا جس پر ڈرائیور نے ٹرک بھگایا تو شہری بھی ٹرک کے ساتھ لٹک گئے۔

سرکاری آٹا لینے والوں نے جان کی بھی پروا نہیں کی، بزرگ اور خواتین کئی گھنٹوں سے مفت آٹے کے حصول کے لئے گھنٹوں کھڑے رہے تاہم بد انتظامی کے باعث خالی گھر لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ انتظامیہ اور پولیس مفت آٹے کی تقسیم کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے، ملک بھر میں مفت آتے کی تقسیم کے دوران ابتک 6 افراد اپنی جانون سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *