لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس مندوخیل کا فیصلہ بینچ فکسنگ کے بارے میں ہمارے بیانیے کی جیت ہے، بینچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے منصفانہ تصور ہوگا؟
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدراور چیف آرگنائزرمریم نواز شریف کے زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں نوازشریف کے خلاف غیر منصفانہ اور انتقامی فیصلے اور گواہیاں عوام کے سامنے لانے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔
مریم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس مندوخیل کا آج کا فیصلہ بینچ فکسنگ کے بارے میں ہمارے بیانیے کی جیت ہے. بینچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے منصفانہ تصور ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ ٹیریان، فارن فنڈنگ اورتوشہ خانہ مقدمات میں عمران خان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، عمران خان اپنے کرپشن مقدمات سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، عدلیہ میں عمران خان کے سہولت کاروں کو پوری قوت سے بے نقاب کریں گے۔

Leave a Reply